کراچی: پاکستانی گلوکار علی ظفر نے نوجوان گلوکاروں کو آگے لانے اور اُن کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے پلیٹ فارم متعارف کرادیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر علی ظفر نے نوجوان گلوکاروں کو خوش خبری سنائی کہ اب وہ نوجوانوں کی رہنمائی کریں گے اور ان کے ٹیلنٹ کو نکھاریں گے۔
علی ظفر نے لکھا کہ اس پلیٹ فارم کے توسط سے ہم نئے ٹیلنٹ کو سامنے لائیں گے تاکہ اُن کی صلاحیتوں کو نکھارا جائے اور انڈسٹری کو بھی مضبوط بنایا جائے۔
پاکستانی گلوکار نے لکھا کہ اگر آپ کے اندر گلوکار بننے کے علاوہ بھی کوئی صلاحیت موجود ہے تب بھی اس پلیٹ فارم کو جوائن کر سکتے ہیں۔
علی ظفر نے لکھا کہ ’آپ اُس وقت تک اسٹار نہیں ہوسکتے جب تک دوسروں کے لیے جگمگانا نہ سیکھ لیں، اپنی روشنی سے دوسروں کو فائدہ پہنچائیں۔
گلوکار کا کہنا تھا کہ یہ ابتدائی قدم ہے، ہم آگے جاکر اس سلسلے کے مزید بڑھائیں گے، میں بطور پروڈیوسر باصلاحیت نوجوان کو اپنا ریکارڈنگ اسٹوڈیو بھی پیش کروں گا۔
علی ظفر کا کہنا تھا کہ ’میں چاہتا ہوں کہ انڈسٹری کو ہر سال کم از کم 10 نئے گلوکار دوں، تاکہ ہم اچھے گانے تیار کرسکیں‘۔