پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

بھارتی بھونڈے گانے کے بعد کیا علی ظفر ورلڈکپ کے لیے نیا ترانہ بنا رہے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر نے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کرتے ہوئے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے لیے نیا ترانہ جاری کرنے کا عندیہ دے دیا۔

آئی سی سی کی جانب سے ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ جاری کرنے کے بعد علی ظفر کا یہ ردعمل سامنے آیا ہے۔ ورلڈکپ کے لیے ریلیز ہونے والا حالیہ گانا جس کے بول ’دل جشن بولے‘ ہے، اسے سن کر اکثر شائقین کی کافی مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں علی ظفر نے لکھا کہ ’پی سی بی اور وہ تمام بڑے برانڈز جو انھیں اسپانسر کرتے ہیں اس کے ذمہ دار ہیں۔ ان کے پاس مارکیٹنگ کے پیشہ ور افراد موجو ہیں جو ان کی رہنمائی کرتے ہیں۔‘

ان کا اشارہ اس بات کی طرف تھا کہ اگر کوئی یادگار گانا بنایا جاتا ہے تو اس کے پیچھے اجتماعی کوششیں کارفرما ہوتی ہیں جس میں مختلف اسٹیک ہولڈرز اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔

گلوکار اور اداکار کا کہنا تھا کہ ’اگر میرے ملک کو میری ضرورت ہے، تو میں ہمیشہ حاضر ہوں۔ لیکن میرے اپنے خیالات ہیں اور میرا کام کرنے کا اپنا انداز ہے۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں