جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

پی ایس ایل 9 کے اینتھم ’کھل کے کھیل‘ کی ریکارڈنگ مکمل ہوگئی، علی ظفر

اشتہار

حیرت انگیز

معروف پاکستانی گلوکار علی ظفر کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے آفیشل اینتھم ’کھل کے کھیل‘ کی ریکارڈنگ مکمل ہوگئی ہے۔

پی ایس ایل سیزن 9 کے آفیشل اینتھم میں گلوکار علی ظفر اور آئمہ بیگ اپنی آواز کا جادو جگائیں گے جس سے متعلق گلوکار نے خوشخبری سنائی ہے کہ گانے کی ریکارڈنگ مکمل ہوگئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر علی ظفر نے آئمہ بیگ کے ساتھ تصویر شیئر کی۔

علی ظفر نے لکھا کہ ’پی ایس ایل کے ترانے ’کھل کے کھیل‘ کی ریکارڈنگ سپر ٹیلنٹڈ آئمہ بیگ کے ساتھ کی گئی، اب ویڈیو پر ڈانس کرنے کا وقت آگیا ہے کوئی اچھے اسٹیپس بتائیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کا آغاز 17 فروری کو لاہور میں ہوگا جہاں 2  بار کی چیمپئین لاہور قلندرز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا جبکہ فائنل 18 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں