تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’’وے ماہیا‘‘ : علی ظفر اور آئمہ بیگ کے نئے گانے کی ویڈیو ریلیز

کراچی: پاکستانی گلوکار و اداکار اور میوزک کمپوزر علی ظفر نے اپنے نئے دکھی گانے ’وے ماہیا‘ کی ویڈیو ریلیز کردی۔

علی ظفر نے تین روز قبل وے ماہیا کا ٹیزر جاری کر کے اعلان کیا تھا کہ اُن کا نیا گانا یکم جنوری کو ریلیز کیا جائے گا جس کے بعد انہوں نے آج شام 6 بجے ویڈیو جاری کرنے کا اعلان کیا۔

وے ماہیا گانے میں علی ظفر اور گلوکارہ آئمہ بیگ نے نہ صرف اپنی آواز کا جادو جگایا بلکہ ویڈیو بھی ان ہی دونوں‌ پر عکس بند کی گئی ہے۔

گانے کے بول اور میوزک کو ترتیب دینے کا کام حسین بادشاہ نے کیا  جبکہ ہدایت کاری کے امور عدنان قاضی نے انجام دیے۔

یہ نغمہ پنجابی زبان میں ہے جس میں لڑکے ، لڑکی جدائی اور پھرانہیں ایک دوسرے کے خیالات میں گم دکھایا گیا ہے۔ گانے کے آغاز پر بچھڑنے کے بعد علی ظفر اور آئمہ بیگ تصواراتی زندگی گزارتے ہیں اور آخر میں ایک بینچ پر دونوں کی ملاقات ہوتی ہے۔ بانسری کے سُروں نے اس گانے کو رومانوی اور دکھی بنایا جبکہ ڈھولک کی تھرگٹ نے بھی اس کے حسن کو مزید گہنا دیا۔

مزید پڑھیں: ’ٹوٹ جاتے ہیں دل، عشق کے درباروں میں‘

نیچے کے سروں (لو نوٹس) پر بنایا جانے والے اس گانے کو علی ظفر نے اُن تمام دل ٹوٹے لوگوں کے نام کیا جو اپنی پہلی محبت کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں۔

ویڈیو کے آغاز پر بچھڑتے وقت ہاتھ چھڑانے کا منظر دکھایا گیا ہے جس کے پس منظر میں علی ظفر اپنی آواز میں شعر پڑھ رہے ہیں۔

’ٹوٹ جاتے ہیں دل ، عشق کے درباروں میں

لوٹ جاتے ہیں عاشق، برف کے انگاروں میں

سُنا ہے ڈھونڈنے سے خدا بھی مل جاتا ہے

شاید ہم بھی مل جائیں تمھیں ایک دن ٹوٹے ہوئے ستاروں میں ‘

واضح رہے کہ علی ظفر نے چند روز قبل گانے کی شوٹنگ کے دوران لی جانے والی تصاویر شیئر کیں تھیں جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ سردی بہت ہے۔ گلوکار نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ وہ کس سلسلے میں شوٹنگ کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں