The news is by your side.

Advertisement

علی ظفر کی پسندیدہ پاکستانی اداکارہ کون ہیں؟

کراچی: نامور پاکستانی اداکار و گلوکار اور میوزک کمپوزر علی ظفر نے پسندیدہ پاکستانی اداکاراؤں کے نام بتا دیے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں میزبان ندا یاسر نے علی ظفر سے پاکستان کی بہترین اور باصلاحیت اداکاراؤں کے حوالے سے سوال کیا۔

انہوں نے پوچھا کہ کون سی پاکستانیاداکارہ آپ کو پسند ہیں؟۔

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے علی ظفر کا کہنا تھا کہ میں نے جن لڑکوں اور لڑکیوں کو ٹی وی پر دیکھا اُن میں بہت زیادہ صلاحیت اور توانائی نظر آئی۔

اداکاراؤں کے حوالے سے اُن کا کہنا تھا کہ ماہرہ خان باصلاحیت اداکارہ ہیں، مگر اُن کا ابھی تک ایک ہی طرح کے کردار ادا کیے ہیں۔

علی ظفر نے دوسرے نمبر پر مایا علی کا نام لیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’مایا بہت شاندار اداکارہ ہیں، وہ اسکرین پر بہت اچھی نظر آتی ہیں‘۔

اس کے بعد علی ظفر نے صبا قمر کو زبردست اور ہانیہ عامر کو بھی اچھی اداکارہ قرار دیا۔

سجل علی کے حوالے سے علی ظفر کا کہنا تھا کہ اُن کی سری دیوی کے ساتھ ایک فلم آئی تھی جس میں سجل نے بہت زبردست اداکاری کی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں