معروف گلوکار علی ظفر نے رمضان المبارک میں إشہور نعت فاصلوں کو تکلف اپنی آواز میں پیش کردی۔
گزشتہ سال کی طرح امسال بھی گلوکار علی ظفر نے مشہور نعت فاصلوں کو تکلف پڑھی جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔
گلوکار نے اس کلام کو اپنے دل کے قریب قرار دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی رمضان المبارک میں علی ظفر نے ’بلغ العلیٰ بکمالہ‘ کلام پیش کیا تھا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔
ویڈیو کے کیپشن میں گلوکار کی جانب سے لکھا گیا کہ ہمارے، جسم، دماغ اور روح کو پاک کرنے کا مقدس مہینہ آگیا ہے، یہ موقع ہمارے تخلیق کار کے ساتھ گہری سطح پر جڑنے اور دوبارہ جوڑنے کا ہے۔
علی ظفر نے انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ لکھی جس میں انہوں نے لکھا کہ یہ صرف ایک نعت نہیں ہے یہ ایک ایسی نعت ہے جو نہ صرف پرانی یادوں کو تازہ کرتی ہے بلکہ مکہ اور مدینہ کی سیر کے دوران روحانی حُسن کو بھی بیان کرتی ہے۔