اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

بچوں کی طرح بنو! علی ظفر نے دلچسپ ویڈیو شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

معروف شخصیات مداحوں کے ساتھ رابطہ رکھنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کافی متحرک نظر آتی ہیں جس کا مقصد مداحوں کے ساتھ وقتاً فوقتاً رابطہ رکھنا اور انہیں اپنے کام یا زندگی سے متعلق آگاہی دینا ہوتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین اور خصو صاً مداح تصاویر اور ویڈیوز کو ناصرف پسند کرتے ہیں بلکہ اپنی ہردل عزیز شخصیت کو نئے روپ میں دیکھ کر خوش بھی ہوتے ہیں۔

معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر نے بارش کے دوران بچوں کے کھیلنے کی دلچسپ ویڈیو شیئر کردی۔

علی ظفر کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے ٹائر سے کھیلنے میں مصروف ہیں، ایک بچہ ٹائر پکڑتا ہے اور دوسرا چھوٹا بچہ اس کے اندر بیٹھ کر گھول گھول گھومتے ہوئے کافی آگے نکل جاتا ہے۔

بچے کے اس طرح ٹائر میں گھومنے اور کرتب دکھانے پرعقب میں موجود بچے شور مچانا شروع کردیتے ہیں۔


علی ظفر نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن لکھا کہ ’بچوں کی طرح بنو۔‘

گلوکار کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو کو ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ معذرت میں اب اس بچے کی طرح نہیں بننا چاہتا، میں نے ایک بار یہ کوشش کی تھی اب بھی میرے گھٹنوں پر زخم کے نشانات موجود ہیں۔‘

ایک اور صارف نے مسکرانے کی ایموجی بناتے ہوئے لکھا کہ ’پتا نہیں یہ ٹیلنٹ بڑا ہوکر کہاں چلا جاتا ہے۔ـ‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں