اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

شیر خوار بچی بھی علی ظفر کی مداح، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

معروف پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے شیر خوار بچی کی ویڈیو ری ٹویٹ کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر کے گانوں کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے اور ان کا حالیہ پشتو گانا ’لارشا پخوار‘ کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔

علی ظفر کے گانے نے یوٹیوب پر بھی ریکارڈ کام کیے، گانے میں ان کے ساتھ پشتو گلوکارہ گل پانڑا نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا تھا۔

اب ایک کمسن بچی کو بھی علی ظفر کا یہ گانا بھا گیا اور گانے پر اس کے ردعمل کی ویڈیو بھی گلوکار نے شیئر کردی۔

ٹویٹر پر نجف آغا نامی خاتون صارف نے بیٹی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’علی ظفر میری ڈیڑھ سال کی بیٹی بھی آپ کے گانوں کی مداح ہے اس کا ردعمل دیکھیں۔

علی ظفر نے خاتون کی بیٹی کی ویڈیو کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے ’دل کی ایموجی‘ بنائی۔

گلوکار کے مداحوں کی جانب سے بھی بچی کی ویڈیو کو پسند کیا جارہا ہے اور اس پر کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال علی ظفر نے پشتو گانے لارشا پخوار کو اپنی آواز میں گایا تھا اور گانے میں ان کے ہمراہ گل پانڑا بھی موجود تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں