معروف پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے ’شہنشاہ غزل‘ مہدی حسن کی مشہور غزل گنگنا کر سننے والوں پر سحر طاری کر دیا۔
علی ظفر نے اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ مہدی حسن کی غزل ’مجھے تم نظر سے گرا تو رہے ہو، مجھے تم کبھی بھی بھلا نہ سکو گے‘ گنگنا رہے ہیں۔
گلوکار کی اس ویڈیو کو اب تک ہزاروں مداح دیکھ چکے ہیں۔ ویڈیو کو نہ صرف پاکستانی بلکہ پڑوسی ممالک کے لوگ نے بھی کافی پسند کیا۔
بھارتی گلوکار زمان خان نے کمنٹ میں لکھا: ’میں اس غزل کو کچھ وقت پہلے ہی سن رہا تھا اور آپ نے پوسٹ بھی کر دی۔‘
View this post on Instagram
علی ظفر نے اپنے چاہنے والوں کو مہدی حسن کی یاد دلا دی۔ انہوں نے آج سے ٹھیک تین سال قبل اس غزل کو ایک تقریب میں اسٹیج پر گنگنایا تھا۔