جمعرات, جون 20, 2024
اشتہار

اور بھی کھیل ہیں زمانے میں کرکٹ کے سوا! علی ظفر پاکستانی ٹیم سے بددل

اشتہار

حیرت انگیز

معروف گلوکار علی ظفر بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ گرین شرٹس کی بدترین کارکردگی کے بعد بدل ہوگئے اور دوسرے کھیلوں کو سپورٹ کرنے لگے۔

بابر اعظم اینڈ کمپنی کی عالمی ایونٹ شرمناک کارکردگی سے جہاں شائقین کرکٹ برہم وہیں شوبز شخصیات بھی سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے غصے کا اظہار کرتی نظر آرہی ہیں اور ٹیم کو پرفارمنس پر سوالات اٹھارہی ہیں۔

عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پاکستانی ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ کے گولڈ میڈل جیتنے کی خبر شیئر کی اور ساتھ ہی ان کی تصویر بھی لگائی۔

- Advertisement -

گلوکار نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اور بھی کھیل اور کھلاڑی ہیں زمانے میں کرکٹ کے سوا۔ ویلڈن نوح بٹ! چھاگئے!

خیال رہے کہ پاکستانی ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے رواں ماہ کے آغاز میں ازبکستان میں ہونے والے اسٹرانگ مین گیمز میں بھارتی حریف کو ہرا کر گولڈ میڈل جیتا تھا۔

اسٹرانگ مین گیمز میں پاکستان، آسٹریلیا، ترکیہ، امریکا، ایران اور بھارت سمیت 16 ممالک نے حصہ لیا تھا، اس ایونٹ میں نوح بٹ نے پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کی تھی۔ا

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں