بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

علی ظفر کی میشا شفیع کیخلاف درخواست، مزید گواہان شہادت کیلیے طلب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: گلوکار علی ظفر کی جانب سے میشاء شفیع کے خلاف سو کروڑ ہرجانہ کیس کی سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کردی گئی، عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہان کو شہادت کے لیے طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق علی ظفر کی جانب سے دائر استغاثہ میں آج گواہان کی شہادتیں قلمبند ہونی تھیں مگر فاضل جج کے رخصت پر ہونے کے باعث آج کسی گواہ کا بیان قلمبند نہ کیا جا سکا، عدالت نے آئندہ سماعت پر دوبارہ گواہان کو طلب کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: علی ظفر نے میشا شفیع کی گواہ کیخلاف درخواست دائر کردی

علی ظفر کے مطابق میشا شفیع نے ہراساں کرنے کے بے بنیاد الزامات عائد کیے، میشا شفیع نے سستی شہرت کے لیے جھوٹے الزامات عائد کیےاور ان جھوٹے الزامات سے پوری دنیا میں میری ساکھ متاثر ہوئی اور کمپنیوں نے معاہدے منسوخ کر دیے۔

علی ظفر نے استدعا کی کہ میشا شفیع کو سو کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں