پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے معروف فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر دلچسپ ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے شائقین کرکٹ کے دل موہ لئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق علی ظفر نے انسٹا گرا م پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ خوبصورت گراؤنڈ میں اپنے دوستوں کے ساتھ کرکٹ کھیل رہے ہیں، ان کے مداحوں کو یہ ویڈیو بہت پسند آئی ہے۔
معروف فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر اپ لوڈ کی گئی ویڈیو میں گلوکار علی ظفر بتارہے ہیں کہ یہ میرا بیٹ ہے، یہ پچ ہے، جس کے بعد وہ فاسٹ بال پر زوردار چھکا لگا کر کہ رہے ہیں کہ اور یہ میرا چھکا ہے۔
No offence to anyone specially party lovers and fast bowlers. #cricket #bhaeehazirhai pic.twitter.com/x8XOyaTRhx
— Ali Zafar (@AliZafarsays) February 12, 2021
علی ظفر کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی مزید ویڈیوز اپ لوڈ کی گئیں ہیں، جس میں انہوں نے زرودار شارٹ لگاتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ "اسے کہتے ہیں طوفان شاٹ” کیا ٹیم میں ایک جگہ ہوسکتی ہے؟ ، بطور اسپاٹ بوائے۔
This is called the hurricane shot… may be a spot in the team?… as spot boy ? pic.twitter.com/FvQJAXosm4
— Ali Zafar (@AliZafarsays) February 12, 2021
وڈیو میں موجود ایک شخص علی ظفر کے اسٹروک پر کہتا ہے کہ یہ بہت ہی لمبا چھکا ہے، علی ظفر کی ویڈیو کو ان کے اکاؤنٹس پر ہزاروں لوگوں نے دیکھا اور پسند کیا ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں چند طلبا شمالی علاقہ جات میں موجود تھے اور ان میں سے ایک لڑکی انگریزی کے بناؤٹی انداز میں اردو بولتے ہوئے اپنا تعارف کچھ اس طرح کرواتی ہے’’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پاوری ہوری (پارٹی ہورہی) ہے۔
View this post on Instagram
لڑکی کا انگریزی لہجے میں اردو بولنا سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی دیر تھی کہ سوشل میڈیا پر میمز بنانے کا سلسلہ شروع ہوگیا، جس میں شوبز فنکاروں نے بھی خوب حصہ ڈالا۔
معروف اداکاراہ صبا قمر نے بھی ایک آن لائن میم میں مزاحیہ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ یہ میں ہوں اور یہ میری دوست ہیں اور ہم ٹی دیکھ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ معروف گلوکار نے گذشتہ سال سندھی لوک گیت کے بعد ایک اور گانے ’بھائی حاضر ہے‘ کی جھلک شیئر کی تھی، جسے بھی مداحوں کی جانب سے خوب پزیرائی حاصل ہوئی تھی۔
یاد رہے کہ چند ماہ قبل علی ظفر نے یوٹیوب چینل لانچ کرتے ہوئے یہی الفاظ ’بھائی حاضر ہے‘ استعمال کیے تھے۔