جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ہرجانہ کیس: علی ظفر کی میشا شفیع کا پاسپورٹ عدالتی تحویل میں لینے کی درخواست

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : اداکار و گلوکار علی ظفر نے ہرجانہ کیس میں میشا شفیع کا پاسپورٹ عدالتی تحویل میں لینے کی درخواست کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت میں میشا شفیع کیخلاف علی ظفر کے ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی۔

میشا شفیع جرح کے لیے عدالت میں پیش نہ ہوئیں اور جوڑوں کے درد کی وجہ سے حاضری معافی کی درخواست دائر کردی۔

- Advertisement -

درخواست میں مؤقف اپنایا کہ آج عدالت میں پیش ہوناتھامگر جوڑوں کےدردکی وجہ سےایسانہ ہوسکا، عدالت کیس کی سماعت میشا شفیع کی طبیعت ٹھیک ہونے تک ملتوی کرے۔

دوران سماعت علی ظفر نے میشا شفیع کاپاسپورٹ عدالتی تحویل میں لینے اور حاضری مچلکےجمع کرانےکی درخواست کردی۔

وکیل علی ظفر عمر گل نے کہا کہ میشا شفیع جان بوجھ کر عدالتی کارروائی سے بچنا چاہ رہی ہیں، وہ پہلے بھی جرح مکمل کرائے بغیر باہر چلی گئیں۔

عمر گل کا کہنا تھا کہ میشا شفیع نے کورونا اور بیٹی کی بیماری کا بتا کر واپس آنے سے انکار کیا اور اس بار بھی عدالت میں پیش ہونے کے لیے نہیں آئیں۔

وکیل علی ظفر نے مزید بتایا کہ میشا شفیع کا شوہر کئی ماہ پاکستان میں رہامگر جرح کیلئےعدالت پیش نہیں کیا گیا ، سپریم کورٹ میں یقین دہانی کے باوجود میشا شفیع کا شوہر واپس چلا گیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ میشا شفیع نے سپریم کورٹ میں حقائق چھپا کر ویڈیو لنک سےجرح کی درخواست کی ، میشا شفیع نے 19،18اکتوبر کوپیش ہونے کی یقین دہانی کرائی مگر اب نئی درخواست آگئی۔

وکیل عمر گل نے کہا کہ میشا شفیع بار بار عدالت میں پیشی سے بچنے کے لیے عذر تراشتی رہی ہیں اور اس بار بھی خدشہ ہے میشا شفیع جرح مکمل کرائے بغیر پاکستان سے چلی جائیں گی۔

علی ظفر کے وکیل کا کہنا تھا کہ عدالت حکم دے کہ میشا شفیع جرح مکمل کرائے بغیر کینیڈا واپس نہ جائے اور میشا شفیع کا پاسپورٹ تحویل میں لینے ،ضمانتی مچلکے دینےکا حکم دے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں