تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

علی ظفر کا نئے ریپرز کو موقع اور نقد انعام دینے کا اعلان

کراچی: معروف گلوکار و اداکار اور میوزک کمپوزر علی ظفر نے اپنے نئے گانے ’بھائی حاضر ہے‘ میں نئے ریپرز کو موقع اور انہیں نقد انعام دینے کا اعلان کردیا۔

علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کی جس کے پس منظر میں اُن کا نیا گانا بج رہا تھا۔

علی ظفر نے ویڈیو کے آغاز کے چند سیکنڈ بعد اعلان کیا کہ ’بھائی حاضر ہے‘ کے حوالے سے ہم ایک مقابلے کا انعقاد کرنے جارہے ہیں، جس میں ریپ کرنے والے گلوکار حصہ لے سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ریپرز ’بھائی حاضر ہے‘ کی بیٹ کو ڈاؤن لوڈ کر کے اُس پر ریپنگ کریں‌ اور ویڈیو ریکارڈ‌ کر کے اُسے فیس بک پیج پر بھیج دیں۔

یہ بھی پڑھیں: علی ظفر کا باصلاحیت نوجوانوں کے لیے زبردست اعلان

علی ظفر نے اعلان کیا کہ پہلے نمبر پر آنے والے ریپر کو ایک لاکھ، دوسرے پر آنے والے کو پچاس ہزار اور تیسرے نمبر پر آنے والے ریپر کو 25 ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔

نئے ٹیلنٹ کو ہمیشہ سپورٹ کرنے والے گلوکار نے کہا کہ نئے ریپرز کو نقد انعام کے ساتھ ’بھائی حاضر ہے‘ میں پرفارم کرنے کا موقع ملے گا اور ویڈیو میں وہ بھی شامل ہوں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar)

Comments

- Advertisement -