تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وفاقی وزیر علی زیدی کا فواد عالم کو اہم مشورہ

کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز فواد عالم کو اہم مشورہ دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق علی زیدی پاکستان اور سری لنکا کے مابین ہونے والے ٹیسٹ کے تیسرے روز میچ دیکھنے نیشنل اسٹیڈیم پہنچے اور دونوں ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی کا کہنا تھا کہ خوشی ہورہی ہےکہ کراچی میں بھی ٹیسٹ کرکٹ واپس آگئی، نیشنل اسٹیڈیم میں میچ دیکھنےکامزہ آرہا ہے، میں سمجھ رہاتھاکہ فوادعالم بھی میچ کھیلیں گے مگر ایسا نہ ہوسکا۔

انہوں نے بلے باز کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ‘فوادعالم کودلبرداشتہ نہیں ہوناچاہیے کیونکہ وہ فارم میں ہیں۔ سابق کپتان پر بات کرتے ہوئے علی زیدی کا کہنا تھا کہ سرفرازاحمدکی پرفارمنس تھوڑی نیچےچلی گئی تھی،مگر اب انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کیے ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی ٹیسٹ، عابد علی اور شاند مسعود کی سنچریاں، پاکستان کی پوزیشن مستحکم

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپنےزمانےمیں ایسےبیٹسمین بھی دیکھےجونیٹ پر بہت اچھا کھیلتےتھے اور جب انہیں بڑا میچ ملتا تو وہ رنز نہیں کرپاتے تھے۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ بھارت نےکرکٹ کابیٹراغرق کردیا، وہ لوگ بھارتی فوج کی ٹوپیاں پہن کروہ تماشا لگاتے ہیں تو  عالمی تنظیم بھی خاموش رہتی ہے کیونکہ وہاں پر بھی اُن کا زور چلتا ہے، کرکٹ میں سیاست کو شامل کرنےمیں بھارت کا کردارہے کیونکہ وہاں کھیلنے پرملین ڈالرز ملتے ہیں۔

بنگادیش کے پاکستان نہ آنے کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دنیایہاں کھیلنے آرہی ہے مگر بنگلا دیش کو اعتراف ہے، اگر وہ نہیں آتے تو اُن کی ہی ٹیم کا نقصان ہے۔

Comments

- Advertisement -