اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پرائم لوکیشن کے اثاثہ جات سے نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے، علی زیدی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کومواقع اورآسانیاں دیناحکومت کی ترجیح ہے، پرائم لوکیشن کے اثاثہ جات سے آمدن کے ساتھ ساتھ نوکریوں کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کی زیرِ صدارت اثاثہ جات کی نیلامی کے جائزے کیلئے بین الاوزارت کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی ذلفی بخاری اور وفاقی وزیر برائے پراویٹائزیشن محمد میاں سومرو کی شرکت کی۔

اجلاس میں اثاثہ جات کی نیلامی کیلئےاٹھائے گئے اقدامات اور مالی معاملات کا جائزہ لیا گیا اور اشتہارات اور نیلامی سے متعلق کاغذات کے جائزے کے بعد منظوری بھی دی گئی۔

علی زیدی نے نیلامی کے طریقہ کار کو شفاف اور سرمایہ داروں کی پہنچ میں کرنے کی ہدایات دیں اور کہا سمندرپارپاکستانی ملک میں سرمایہ کاری کےخواہشمندہیں، سرمایہ کاروں کومواقع اورآسانیاں دیناحکومت کی ترجیح ہے۔

اجلاس میں علی زیدی کا کہنا تھا کہ پرائم لوکیشن کے اثاثہ جات ملک میں ہوٹل بزنس کیلئے لیز پر دینے سے سیاحت کو فروغ ملے گا، یوں اثاثہ جات سے آمدن کے ساتھ ساتھ نوکریوں کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں