کراچی: وفاقی وزیربرائے بحری امور علی زیدی نے نواز شریف کی بیرون ملک روانگی اور علاج پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کا علاج پاکستان میں کیوں نہیں ہوسکتا؟
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علی زیدی نے شہباز شریف کے دورحکومت کی ایک ویڈیو پوسٹ کی، ویڈیو میں شہبازشریف عظیم اسپتال کے افتتاح کے دوران جوش خطابت کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
اسی ویڈیو پر علی زیدی نے سوال اٹھایا کہ شہبازشریف نے اسپتال کا افتتاح کرتے ہوئے کہا تھا یہاں عالمی معیار کا علاج ہوگا، علاج کی سہولتیں دنیا کے کسی بھی اسپتال سے کم نہیں ہوں گی۔ تو نوازشریف کا علاج یہاں کیوں نہیں ہوسکتا؟
Friday 27th April 2018
100-beds Tehsil Headquarters Hospital Kahna Nau
As per his own statement this is a “World Class Facility compared to any top class hospital in the world”
Can anyone explain to me why Nawaz can’t be treated here? pic.twitter.com/aoiRxfUr7x— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) November 17, 2019
گزشتہ روز بھی وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ نواز شریف اب ن لیگ اور شریف قبیلے کے قیدی ہیں، میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ شریف فیملی اور ان کے قریبی ساتھی گارنٹی بانڈ کیوں جمع نہیں کراتے۔
انہوں نے لکھا تھا کہ ‘یہ نواز شریف کے لیے بانڈ جمع کرائیں اور انہیں باہر لے جاکر علاج کرالیں۔‘
نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم، تحریری فیصلہ جاری
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے نوازشریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی طبیعت بہتر ہوئی تو کل یا پھر منگل تک لندن روانگی کا امکان ہے، نواز شریف پہلے لندن جائیں گے اور ڈاکٹرز نے تجویز دی تو انہیں کسی اور ملک لے جایا جائے گا۔