ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

’اللہ کا شکر ہے کرونا نے پاکستان کو ویسا متاثر نہیں کیا جیسا دوسرے ممالک ہوئے‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کرونا نے پاکستان کو ویسا متاثر نہیں کیا جیسا دوسرے ممالک ہوئے ہیں، پاکستان میں مریضوں کی صحت یابی کا تناسب بھی بہت زیادہ ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ الحمد اللہ کرونا مریضوں کی تعداد وہ نہیں جو ہم نے 25 اپریل تک اندازہ کیا تھا۔

اُن کا کہناتھا کہ اللہ کا شکر ہےکرونا نے پاکستان کو ویسامتاثر نہیں کیا جیسادوسرے ممالک ہوئے ہیں، وزیراعظم کے پاس تمام ڈیٹا موجود ہے اور روزانہ کی بنیادپر اجلاس بھی ہوتے ہیں۔

- Advertisement -

علی زیدی کا کہنا تھا کہ مشترکہ طورپرفیصلےہوتےہیں سب کی مشاورت شامل ہوتی ہے، پاکستان میں کرونا مریضوں کی صحت یابی کا تناسب بھی بہت زیادہ ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کا ہفتے سے لاک ڈاؤن کھولنے کا اعلان

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ’ڈیفنس میں جائیں وہاں لاک ڈاؤن ہےکورنگی میں جائیں پتہ ہی نہیں چلتا،غریبوں کےعلاقوں میں لاک ڈاؤن سے زیادہ لوگ متاثر ہیں، نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں جمہوری طریقے سے اتفاق رائے کے بعد ہی تمام فیصلے کیے جاتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں