جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

فلم گاڈ فادر بنانے والے کو پاکستان کے شریف خاندان پر بھی فلم بنانا چاہئیے، علی زیدی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وفاقی وزیرپورٹ اینڈشپنگ علی زیدی نے کہا ہے کہ فلم گاڈفادربنانے والے کو پاکستان کے شریف خاندان پرفلم بنانا چاہئیے ، اللہ کا قہر ان لوگوں پرنازل ہو، جنہوں نے اس ملک کولوٹا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرپورٹ اینڈشپنگ علی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نواز شریف کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پیغام میں کہا کہ فلم گاڈفادربنانے والے فرانسس فورڈ کوپاکستان کے شریف خاندان پرفلم بنانا چاہئیے، اللہ ان تمام لوگوں پرکرم فرمائے جواس عظیم ملک اوراس کے عوام کے لئے جنگ کررہے ہیں اور اللہ کا قہر ان لوگوں پر نازل ہو، جنہوں نے اس ملک کو لوٹا۔

خیال رہے گذشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کے لیے لندن میں پارک لین فلیٹس پہنچے، ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور 2 ملازمین بھی ان کے ہمراہ تھے، خاندانی ذرائع کا کہنا تھا کہ نوازشریف کاعلاج اسپتال نہیں لندن میں گھرپرہوگا، اس سلسلےمیں گھرکےایک کمرے کو مختص کیاگیا ہےجس میں تمام طبی سہولیات موجود ہیں۔

مزید پڑھیں : علی زیدی نے نوازشریف کے بیرون ملک علاج پر اعتراض اٹھا دیا

یاد رہے وفاقی وزیربرائے بحری امور علی زیدی نے نواز شریف کی بیرون ملک روانگی اور علاج پر اعتراضات اٹھائے تھے، انھوں نے شہباز شریف کے دورحکومت کی ایک ویڈیو پوسٹ کی، ویڈیو میں شہبازشریف عظیم اسپتال کے افتتاح کے دوران جوش خطابت کا مظاہرہ کررہے تھے، اسی ویڈیو پر علی زیدی نے سوال اٹھایا کہ شہبازشریف نے اسپتال کا افتتاح کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہاں عالمی معیار کا علاج ہوگا، علاج کی سہولتیں دنیا کے کسی بھی اسپتال سے کم نہیں ہوں گی۔ تو نوازشریف کا علاج یہاں کیوں نہیں ہوسکتا؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں