بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کیا ن لیگ کو نوازشریف کی زندگی سے زیادہ پیسہ عزیز ہے، علی زیدی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ سمجھ نہیں آتا ن لیگ اپنے لیڈر کی زندگی سے کیوں کھیل رہی ہے؟ کیا نواز شریف کی زندگی سے زیادہ ان کو پیسہ عزیز ہے، کیا نواز شریف کے دو بیٹوں کو اپنے والد کی فکر نہیں؟

یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، علی زیدی نے کہا کہ شریف فیملی کے کچھ لوگ آخر کیا چاہتے ہیں؟

اگر نواز شریف کی حالت واقعی خراب ہے تو ضمانتی بانڈ کا مسئلہ کیوں پیدا ہوا؟ کیا ان کو اپنے قائد کی زندگی سے زیادہ پیسہ عزیز ہے، سمجھ نہیں آتا ن لیگ اپنے لیڈر کی زندگی سے کیوں کھیل رہی ہے۔

وفاقی وزیر کا ٹوئٹر پیغام میں مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں نواز شریف کا علاج ممکن نہیں ہے تو ان کی جان بچانے کیلئے بانڈ جمع کراکر باہر کیوں نہیں لے جاتے؟

علاوہ ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے تجویز پیش کی کہ نواز شریف کے دو صاحبزادے ہیں، کیا اولاد کو اپنے والد کی فکر نہیں ہے؟ ایک بیٹا پاکستان واپس آئے اور کہے کہ میں یہاں ہوں اور میرے والد کو علاج کیلئے باہر جانے دیا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ افسو س اس بات کا ہے کہ نواز شریف تین بار اس ملک کے وزیر اعظم رہے لیکن ایک اسپتال نہیں بناسکے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف علاج کیلئے باہر جائیں لیکن ہمیں یہ ضمانت دیکر جائیں کہ وہ اسحاق ڈار نہیں بنیں گے وطن واپس آئیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں