تازہ ترین

توشہ خانہ کیس، عمران خان اور اہلیہ آج نیب راولپنڈی میں طلب

قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے پی ٹی آئی...

عمران خان نے چیف جسٹس کو اپنے قتل کی سازش سے آگاہ کردیا

لاہور : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے...

ان کا مقصد مجھے راستے سے ہٹانا ہے ، عمران خان

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا...

پورے سندھ کو سری نگر ہائی وے بنا دیں گے، علی زیدی

کراچی : پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ سیاست شوگر مل کے پرمٹ لینے کے لیے نہیں، ہم پورے سندھ کو سری نگر ہائی وے بنا دیں گے۔

لاڑکانہ میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست شوگر مل کے پرمٹ لینے کے لیے نہیں، یہ اردو نہیں پڑھ سکتے وزارتیں بیورو کریٹ چلاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی نمبر ون ایئرلائن پی آئی اے تھی جو غیرقانونی بھرتیاں کرکے تباہ کردی گئی، جہاں 2 ہزار افراد کی ضرورت تھی وہاں 8 ہزار لوگ بھرتی کیے گئے۔

علی زیدی نے کہا کہ کوٹہ سسٹم نہیں ہونا چاہیے لیکن پہلے سندھ کی تعلیم تو درست کرو، میں کسی کی چاپلوسی نہیں کرتا میں چیری بلاسم نہیں ہوں۔

رہنما پاکستان تحریک انصاف نے مزید کہا کہ میں عمران خان کا سپاہی ہوں، ڈرنا چھوڑ دو آپ کی تعداد زیادہ ان کی کم ہے۔

قبل ازیں آزادی مارچ کے حوالے سے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں علی زیدی کا کہنا تھا کہ کپتان نے حقیقی آزادی کیلئے پکارا ہے، ہم پورے سندھ کو سری نگر ہائی وے بنا دیں گے۔

امپورٹڈ حکومت نامنظور کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ کراچی، حیدرآباد، عمرکوٹ، نوابشاہ، لاڑکانہ، سکھر اور شکارپور کے مختلف مقامات پر تاریخی عوامی اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان مقامات پر حقیقی آزادی مارچ کی لائیو اسکریننگ ہوگی، ‏مجھے یقین ہے سندھ کے باشعور شہری اس انقلاب کا حصہ بنیں گے۔

 

Comments