کراچی : وفاقی وزیر بحری امورعلی زیدی کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے حد میں رہ کرنہیں کھایابلکہ پوراملک کھاگئے ، انھوں نے جو کیا ان کوڈاکو والی سزا ہوگی، آصف زرداری کوجانناہوگاکیاحلال ہے اور کیاحرام ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیربحری امورعلی زیدی نے پی این ایس سی کادورہ کیا اور لائبریری کاافتتاح کیا، اس موقع پر علی زیدی نے کہا ہمارے پاس 9جہاز رہ گئے، شپ بریکنگ بڑا بزنس تھا ،اب نہ ہونے کے برابر ہے۔
وفاقی وزیربحری امور کا کہنا تھا کہ کے پی ٹی کی زمین پر اب تجاوزات نہیں بن رہیں، پاکستان ہر سال 4.2 ارب ڈالر فریٹ پرخر چ کرتاہے ، فریٹ کم کرنے کے لیے مزید نئے بحری جہازلائیں گے، اقدام سے روز گار کے نئے موقع پیدا ہوں گے۔
[bs-quote quote=”آصف زرداری نے حد میں رہ کرنہیں کھایا بلکہ پورا ملک کھاگئے” style=”style-6″ align=”left” author_name=”علی زیدی "][/bs-quote]
انھوں نے کہا پی این ایس ایس سی 2جہاز لایا ہے ، سمندرمیں تیل کےرساؤ پرخود سے تحقیقات کرائی ، ایک جہاز تھا جو گڈانی شپ بریکنگ کے لیے آیا تھا ، اس جہاز کے کپتان نے تیل سمندر میں پھنک دیا ، جہاز کےکپتان اور جہازکے خریدار کے خلاف کارروائی ہوگی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ذمےدارافرادکو نہیں چھوڑا جائے گا۔
آصف زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے علی زیدی کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے اپنی حد میں رہ کر نہیں کھایا، ان کو کہتا ہوں تم مغرور ہوں ، انھوں نے جو کیا ان کوڈاکو والی سزا ہوگی۔
وفاقی وزیر نے کہا چورڈاکوقاتل کی کوئی عزت نہیں ہوتی، آصف زرداری بچ نہیں سکتے، پتہ نہیں کس کس کی نام پر جعلی اکاؤنٹ کھولے گئے ، سوچ رہا ہوں بلاول ہاؤس میں اپنا شناختی کارڈ پھینک دوں ، یہ سوچنا ہوگا کہ ہم اپنے بچوں کا کیا کھلا رہے ہیں۔
[bs-quote quote=”شہبازشریف کے چیئرمین پی اے سی بننے سے منفی پیغام جائے گا” style=”style-6″ align=”left” author_name=”علی زیدی "][/bs-quote]
ان کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری کوجانناہوگا کیا حلال ہےاور کیاحرام ہے، اسحاق ڈار ملک سے باہر ہیں مفرورہیں۔
علی زیدی نے بھی شہبازشریف کےچیئرمین پی اے سی بنانے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا جمہوریت کے لئے کڑوا گھونٹ پی رہے ہیں، چیئرمین پی اے سی کے لئے شہباز شریف کے نام پراتفاق ہواہے، شہبازشریف کے چیئرمین پی اے سی بننے سے منفی پیغام جائے گا، ان کے خلاف نیب میں کیسز ہیں۔