پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

نواز شریف اب ن لیگ اور شریف قبیلے کے قیدی ہیں، علی زیدی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ نواز شریف اب ن لیگ اور شریف قبیلے کے قیدی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نواز شریف اب ن لیگ اور شریف قبیلے کے قیدی ہیں، میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ شریف فیملی اور ان کے قریبی ساتھی گارنٹی بانڈ کیوں جمع نہیں کراتے۔

انہوں نے لکھا کہ ‘یہ نواز شریف کے لیے بانڈ جمع کرائیں اور انہیں باہر لے جاکر علاج کرالیں۔‘

- Advertisement -

علی زیدی کا کہنا تھا کہ کیا پیسہ آپ کے لیے لیڈر سے زیادہ اہم ہے، کیا بچوں کے لیے پیسہ ابو سے زیادہ اہم ہے۔

میاں صاحب کے بیٹوں کو پیسوں کی زیادہ فکر ہے، واوڈا

اس سے قبل وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے دونوں بیٹے اور سمدھی اسحاق ڈار آکر ضمانت دے دیں، ان کے بیٹوں کو پیسوں کی زیادہ فکر ہے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ میرا ڈومین نہیں پھر بھی وزیراعظم عمران خان سے اس پر بات کروں گا، میں نے کابینہ میں کہا تھا ضمانت کے طور پر جاتی امرا لکھوائیں۔

فاقی وزیر نے مزید کہا کہ کل نواز شریف کی زندگی اور موت کی باتیں ہورہی تھیں آج شورٹی نہیں دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو علاج کے غرض سے4ہفتےکیلئےبیرون ملک جانےکی مشروط اجازت دے دی ہے۔

کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے سربراہ فروغ نسیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ نوازشریف کو4 ہفتےکےلیے بیرون ملک جانے کی ون ٹائم اجازت ہوگی جب کہ نوازشریف یا شہبازشریف7ارب روپےکے سیکیورٹی بانڈزجمع کرائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں