اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ نواز شریف بطور وزیر اعلیٰ رخصت ہوئے تو پنجاب کا دیوالیہ نکل چکا تھا، سنہ 2018 میں بھی مسلم لیگ ن کا اقتدار ختم ہوا تو پاکستان دیوالیہ پن کی دہلیز پر کھڑا تھا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزارت عظمیٰ کے لیے نواز شریف نے بطور وزیر اعلیٰ سرمائے کی بارش کی۔
علی زیدی کا کہنا تھا کہ ارکان صوبائی اسمبلی میں پیسہ بانٹنے کا نتیجہ یہ ہوا کہ نواز شریف رخصت ہوئے تو پنجاب کا دیوالیہ نکل چکا تھا۔
90 کی دہائی میں وزارت عظمیٰ تک پہنچنے کیلئے نواز شریف نے بطور وزیراعلیٰ اراکین پنجاب اسمبلی پر سرمائے کی بارش کی۔ ایم پی ایز میں پیسہ بانٹنے کا نتیجہ یہ ہوا کہ نواز شریف رخصت ہوئے تو پنجاب کا دیوالیہ نکل چکا تھا۔
— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) October 7, 2020
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی حکومت نے ملتی جلتی واردات سنہ 2018 میں بھی دہرائی، مسلم لیگ ن کا اقتدار ختم ہوا تو پاکستان دیوالیہ پن کی دہلیز پر کھڑا تھا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 90 کی دہائی میں پنجاب بینک سے اتفاق گروپ کو غیر معمولی قرضے دلائے گئے، پھر اسی بینک سے سیاسی حواریوں کو بھی خوب نوازا گیا۔
علی زیدی نے مزید کہا کہ چوری کے مال پر بیٹھ کر پارسائی کا بگل بجانا نری منافقت ہے۔ قوم نے منافقوں، بد دیانتوں اور خائنوں سے پیچھا چھڑانے کا عزم کر رکھا ہے، عمران خان جیسا صادق و امین قائد منصب قیادت پر بیٹھا ہے اور تنہا کرپٹ ٹولے سے برسر پیکار ہے۔
چوری کے مال پر بیٹھ کر پارسائی کا بگل بجانا نری منافقت ہے۔ قوم نےاب منافقوں، بددیانتوں اورخائنوں سےپیچھاچھڑانےکاعزم کررکھا ہےکیونکہ @ImranKhanPTI جیسا "صادق و امین” قائد منصب قیادت پر بیٹھا ہے اور تنہا اس کرپٹ ٹولے سے برسرپیکار ہے۔
عمران خان زندہ باد
پاکستان پائندہ باد— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) October 7, 2020