جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

شاہ رخ کو دیکھتے ہی عالیہ بھٹ جذباتی ہوگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی فلم نگری پر ابھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ اور معروف ڈائریکٹر کی صاحبزادی عالیہ بھٹ کنگ خان کو دیکھ کر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور زاروقطار رونے لگیں۔

بھارتی میڈیا  کے مطابق بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ اپنی نئی آنے والی فلم ’’ڈئیر زندگی‘‘ کی شوٹنگ پر موجود تھیں کہ کنگ خان کو دیکھ کر کافی جذباتی ہوئیں جس کے بعد وہ اپنے اشکوں پر بھی قابو نہ رکھتے ہوئے زاروقطار رونے لگیں۔

غوری شائنڈس کی نئی فلم ’’ڈئیرزندگی‘‘ میں عالیہ بھٹ شاہ خان کے ساتھ اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں، واقعہ کچھ اس طرح پیش آیا کہ  فلم کی شوٹنگ کے دوران شاہ عالیہ بھٹ کنگ خان کے تصور میں ایسے کہو ئیں کہ اپنے ڈائیلاگ تک بھول گئیں۔

پڑھیں:   عالیہ بھٹ پاکستانی فلموں میں کام کرنے کی خواہشمند

شوٹ کے دوران ڈائیلاگ بھولنے کے بعد جب شاہ رخ خان اُن کے سامنے آئے تو وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور انہوں نے رونا شروع کردیا۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے وہاں موجود عملہ پریشان ہوگیا تاہم کنگ خان نے اداکارہ کو چُپ کروایا ۔ جس کے بعد مہیش بھٹ کی صاحبزادی نے بتایا کہ ’’وہ شاہ رخ خان کی بہت بڑی مداح ہیں‘‘۔

اداکارہ کی آخری فلم اڑتا پنجاب ریلیز ہوئی تھی، جس میں انہوں نے بہاری مہاجر لڑکی کا کردار ادا کیا تھا، جسے شائقین نے بہت سراہا تھا تاہم عالیہ بھٹ ہمٹی شرما کی دلہنیا سمیت کئی فلموں میں کام کرچکی ہیں۔

مزید پڑھیں: بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی کامیڈی فلموں میں کام کرنے کی خواہش

عوام میں مقبول فنکاروں اور نامور شخصیات کے ساتھ ایسا واقعات کا پیش آنا بہت ہی کم ہوتا ہے، قبل ازیں رومانوی کردار کرنے والے بھارتی فلم نگری کے کنگ خان کے سامنے کئی اداکارائیں اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں تاہم اس طرح کی صورتحال دیگر فنکاروں کے ساتھ بھی پیش آچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالیہ بھٹ نے سدھارت ملہوترا کی محبت کا اقرار کرلیا

یاد رہے عالیہ بھٹ بالی ووڈ کے کامیاب ہدایت کار مہیش بھٹ کی صاحبزادی ہیں اور محنت و لگن سے  فلم نگری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا کامیابی سے منوارہی ہیں۔ اداکارہ کئی نامور فنکاروں رشی کپور، کرینہ کپور کے ساتھ کام کرچکی ہیں تاہم مختصر عرصے میں کنگ خان کے ساتھ پہلی بار جلوہ گرہوں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں