تازہ ترین

عالیہ بھٹ نے پاپا رازی کی شکایت لگادی، ویڈیو وائرل

بالی ووڈ کی معروف ادکارہ عالیہ بھٹ نے پاپا رازی (فوٹو گرافر) کی شکایت اس کی والدہ کو لگادی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ ممبئی میں ہونے والی ایک تقریب میں پہنچیں تو وہاں پاپا رازی کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پاپا رازی نے اپنی والدہ سے عالیہ بھٹ کو ملوایا تو وہ ان سے پرجوش انداز میں ملیں اور ان سے بیٹے کی شکایت بھی کردی۔

عالیہ بھٹ نے کہا کہ آپ کا بیٹا بہت پریشان کرتا ہے ساتھ ہی مسکراتی ہوئی بولی کہ لیکن بہت اچھا کام کرتا ہے۔‘
اداکارہ نے بعدازاں پاپا رازی کی والدہ کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

واضح رہے کہ پاپا رازی ان فوٹو گرافر یا فوٹو جرنلسٹ کو کہا جاتا ہے جو مشہور شخصیات کا پیچھا کرکے ان کی اجازت یا ان سے چھپ کر تصاویر بناتے ہیں۔

اس سے قبل اداکار سیف علی خان نے پاپا رازی کو کھری کھری سنادی تھیں جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔

Comments