بدھ, مارچ 12, 2025
اشتہار

عالیہ بھٹ نے عامر خان اور رنبیر کپور سے متعلق خوشخبری سنا دی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ذ

ممبئی: معروف بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے شوہر رنبیر کپور اور ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان سے متعلق مداحوں کو خوشخبری سنا دی۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ عامر خان اور رنبیر کپور جلد ہی ایک پروجیکٹ کیلیے اکٹھے ہوں گے جس کی تفصیلات 12 مارچ کو سامنے آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: اروشی روٹیلا نے کمائی کی دوڑ میں عالیہ بھٹ کو پیچھے چھوڑ دیا

ویڈیو میں عالیہ بھٹ کے ہاتھ میں ایک ہوسٹر دیکھا جا سکتا ہے جس پر دونوں اداکاروں کی تصاویر موجود ہیں۔ پوسٹر میں دونوں کے اشتراک کو حتمی بلاک بسٹر قرار دیا گیا اور بتایا گیا کہ وہ اسکرین پر سب سے بڑی دشمنی مول لیں گے۔

اداکارہ کے مذکورہ اعلان پر مداح خوشی سے جھوم اٹھے اور انہوں نے کمنٹ سیکشن میں رنبیر کپور اور عامر خان کے حق میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alia Bhatt (@aliaabhatt)

یاد رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نامور فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’لو اینڈ وار‘ میں ایک ساتھ کام کریں گے جس میں وکی کوشل مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

اس سے قبل بالی وڈ اداکارہ نے ایک انٹرویو میں فم ’لو اینڈ وار‘ اور رنبیر کپور کے ساتھ اپنے دوبارہ اشتراک کے بارے میں بات کی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ میں سامعین کے طور پر سنجے لیلا بھنسالی اور شوہر کو اتنے سالوں کے بعد ایک بار پھر ایک دوسرے کے ساتھ کام کرتے ہوئے دیکھ کر زیادہ پرجوش ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں