تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

’اگر میں پسند نہیں تو نہ دیکھیں، زبردستی نہیں ہے‘

ممبئی: مشہور بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اپنے حالیہ بیان کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ایک بار پھر تنقید کرنے والوں کے نشانے پر آگئیں۔

بھارت میں ٹوئٹر پر عالیہ بھٹ کے خلاف ٹرینڈ سر فہرست ہے۔ ان کی آئندہ کچھ روز میں ریلیز ہونے والی فلم ’براہمسترا‘ کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کیا جا رہا ہے۔

یہ سب تب شروع ہوا جب عالیہ بھٹ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میں ناقدین کی بولتی بند کرنے کے لیے صرف فلموں میں لاجواب اداکاری ہی کر سکتی ہوں۔

مزید پڑھیں: عالیہ بھٹ کا اپنا نام تبدیل کرنے کا اعلان

عالیہ بھٹ نے کہا کہ تنقید پر ردعمل دینا اور اسے سنجیدہ نہیں لیتی، تاہم بُرا ماننا فلموں کے ذریعے ملنے والی محبت اور عزت کی چھوٹی قیمت ادا کرنا ہے، میں نے ’گنگو بائی کاٹھیا واڑی‘ جیسے فلم پیش کی۔

اداکارہ نے کہا: ’میں اپنا دفاع زبان سے نہیں کر سکتی۔ تنقید کرنے والوں کو صرف اتنا کہہ سکتی ہوں کہ جسے میں پسند نہیں وہ مجھے نہ دیکھیں، کوئی زبردستی نہیں ہے۔ میں اپنی اہمیت فلموں کے ذریعے ثابت کروں گی‘۔

اقربا پروری پر بات کرتے ہوئے عالیہ بھٹ نے کہا: ’اقربا پروری ہر انڈسٹری میں موجود ہے اور یہ ایک حد تک ہی آپ کو سپورٹ کر سکتی ہے، اس کے بعد آپ کو کچھ نہ کچھ کارنامہ سر انجام دے کر اپنا مقام ثابت کرنا ہوتا ہے‘۔

مزید پڑھیں: عالیہ بھٹ اپنی فلم ’ڈارلنگز‘ کیخلاف بائیکاٹ مہم پر بول پڑیں

عالیہ بھٹ کی حالیہ ہی میں فلم ’ڈارلنگز‘ نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی ہے جسے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ وہ 9 ستمبر کو ریلیز ہونے والی ’براہمسترا‘ میں اپنے شوہر رنبیر کپور، شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن سمیت دیگر کے ساتھ نظر آئیں گی۔

Comments

- Advertisement -