بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ والدہ سونی رازدان کے ساتھ ‘ایپل کرمبل‘ بناتے ہوئے ہاتھ جلا بیٹھیں۔
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے چینل پر یوٹیوب سیریز ’ان مائی ماماز کچن‘ شروع کیا ہے جس میں وہ والدہ اور سینئر اداکارہ سونی رازدان سے کھانا پکانا سیکھتی ہیں جبکہ پہلی قسط میک اور پنیر کے بارے میں تھی، دوسری قسط میں ’ایپل کرمبل‘ بنانے سے متعلق تھی۔
ویڈیو میں جیسے ہی سونی تیاری شروع کررہی ہیں عالیہ کہتی ہیں ’اب بتائیں کیا کرنا ہے۔‘ سونی نے جواب دیا کہ تم یہاں کھڑے ہوکر دیکھو۔
عالیہ اعتراض کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ لیکن یہ میرے بارے میں ہے میں کھانا پکانا سیکھ رہی ہوں جس پر سونی نے پیالہ ان کے حوالے کردیا۔
جیسے ہی عالیہ آتا، براؤن شوگر اور مکھن ملاتی ہیں، سونی انہیں دکھاتی ہیں کہ اسے اپنی انگلیوں سے کیسے ملایا جائے تاکہ یہ روٹی کے ٹکڑے کی طرح نظر آئے، سونی یہاں تک کہ جلدی کرنے پر سرزنش کرتی ہیں اور کہتی ہیں کہ آٹے کو آہستہ آہستہ ملانا ہے۔
عالیہ کہتی ہیں کہ مجھے یہ اچھا لگ رہا ہے کون اسے کھائے گا، ہم کچھ شاہین، راہا کے لیے بھیجیں گے پھر سونی کہتی ہیں کہ آپ مجھے گھر سے نکال سکتی ہیں کیونکہ اس ماہ مزید میٹھی چیزیں کھانے کی مجھے ضرورت نہیں
سونی پھر عالیہ کو دکھاتی ہیں کہ کٹے ہوئے اورچھلکے ہوئے سیبوں پر لونگ، جائفل اور کیسٹر شوگر کیسے چھڑکیں اور پھر اسے 35 منٹ کے لیے اوون میں رکھ دیتے ہیں۔
بعدازاں عالیہ بھٹ اپنا ہاتھ جلا بیٹھتی ہیں اور چیخ رہی ہوتی ہیں پھر سونی نے انہیں ٹھنڈے پانی میں ہاتھ ڈالنے کو کہا، عالیہ کہتی ہیں میں ٹھیک ہوں۔