ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے ماؤں کے عالمی دن پر اپنے والدہ سونی رازدان اور ساس نیتو کپور سے محبت کا اظہار کیا ہے۔
آج دنیا بھر میں ماؤں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے اور اسی مناسبت سے اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی والدہ اور ساس سے اظہارِ محبت کیا ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر عالیہ بھٹ نے والدہ اور ساس کی کے ساتھ لی گئی اپنی سیلفی شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ ”میری خوبصورت خوبصورت مائیں۔“
View this post on Instagram
عالیہ بھٹ نے اپنے مداحوں کو ماؤں کے عالمی دن کی مبارکباد بھی پیش کی۔ تصویر پر اداکارہ کی ساس نیتو کپور نے ردعمل دیتے ہوئے بہو کے لیے اپنی محبت کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ اپریل میں معروف اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوکر کئی روز سے گردش کرنے والی خبروں کو سچ ثابت کر دیا تھا۔
رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے سات پھیرے لیے۔ دونوں اداکاروں نے اس پُرمسرت دن کے موقع پر گولڈن رنگ کے لباس کا انتخاب کیا تھا۔
عالیہ بھٹ نے گولڈن رنگ کا عروسی لباس اور جیولری پہنی جب کہ رنبیر نے اسی رنگ کی شیروانی اور کُلا زیب تن کیا تھا۔