جمعہ, جون 28, 2024
اشتہار

عالیہ بھٹ کی سڑک پر ہاتھ میں جوتا اٹھائے ویڈیو وائرل ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: معروف بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی سڑک پر ہاتھ میں جوتا اٹھائے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حال ہی میں عالیہ بھٹ کو والدہ سونی رازدان اور بہن شاہین بھٹ کے ہمراہ ایک ریسٹورنٹ میں کھانا کھاتے ہوئے دیکھا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب عالیہ بھٹ اور ان کی فیملی ریسٹورنٹ سے باہر نکلے تو فوٹوگرافرز نے انہیں گھیر لیا۔

- Advertisement -

عالیہ بھٹ نے خوشی خوشی فیملی کے ہمراہ تصاویر بنوائیں اور فوٹوگرافرز کے ساتھ مختصر گفتگو بھی کی۔

اس دوران عالیہ بھٹ نے دیکھا کہ فٹ پاتھ پر کسی کا جوتا پڑا ہے۔ اداکارہ نے پوچھا کہ یہ کس کا ہے؟ ایک فوٹوگرافر نے کہا کہ یہ ہمارا ہی ہے آپ رہنے دیں۔

لیکن عالیہ بھٹ نے نہ صرف جوتا ہاتھ میں اٹھایا بلکہ اُس فوٹوگرافر کے قریب جا کر رکھ دیا۔ اس دوران اداکارہ کو منع بھی کیا گیا کہ پلیز ایسا نہ کریں لیکن انہوں نے ہچکچاہٹ محسوس کیے بغیر جوتا اٹھایا۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو کلپ تیز سے وائرل ہوا اور اداکارہ کے مداحوں اور صارفین نے ان کی تعریف کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں