بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی نئی فلم گنگو بائی کاٹھیاواڑی کی کامیابی کے بعد ہالی ووڈ میں ڈیبیو کا بھی اعلان کردیا۔
بھارتی اداکارہ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے بالی ووڈ ڈیبیو کے بارے میں شائع ہونے والی ایک خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں لکھا تھا ’عالیہ بھٹ جلد ہی اداکارہ گال گیڈوٹ اور اداکار جمی ڈورنن کے ساتھ انگلش فلم ہارٹ آف اسٹون میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔
واضح رہے کہ فلم’ہارٹ آف اسٹون‘ کو اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا۔
عالیہ بھٹ کی اس پوسٹ پر ان کے مداحوں اور ساتھی اداکاروں کی جانب سے ان کی اس کامیابی پر مبارکبادیں موصول ہونے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ بھارتی میڈیا پر کافی عرصے سے عالیہ بھٹ کے بارے میں یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ اداکارہ باقاعدہ ہالی ووڈ میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔
مزید پڑھیں: ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ کیلیے عالیہ بھٹ اور اجے دیوگن نے کتنا معاوضہ لیا؟
خیال رہے کہ عالیہ بھٹ کی نئی فلم گنگو بائی کاٹھیاواڑی نے باکس آفس پر کامیابی کی منازل طے کررہی ہیں اور سو کروڑ کلب میں داخل ہوچکی ہے۔