ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

’عالیہ کی شادی رنبیر سے ہوگی‘: سالوں پہلے یہ پیشگوئی کس نے کی تھی؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکار جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی سالوں پہلے شادی کی پیشگوئی کرنے والی نامور شخصیت سامنے آگئی۔

’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کا نیا سیزن نیٹ فلکس پر ریلیز کیلیے تیار ہے۔ ایپیسوڈ کی ریلیز سے قتل اس کا نیا مگر مختصر پرومو سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا جس میں عالیہ بھٹ اور فلمساز کرن جوہر کو دیکھا جا سکتا ہے۔

میزبان کپل شرما کے ایک سوال کے جواب میں عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا کہ کرن جوہر کو پہلے سے معلوم تھا کہ میری اور رنبیر کپور کی شادی ہوگی۔

- Advertisement -

عالیہ بھٹ نے کہا کہ میں آپ کو کرن جوہر کے بارے میں کچھ بتاتی ہوں کہ ان کی چھٹی حس کمال کی ہے، انہوں نے مجھے بالکل واضح طور پر بتایا تھا کہ تمہاری اور رنبیر کپور کی شادی ہوگی۔

شو میں موجود کرن جوہر نے کہا کہ ہاں میں جانتا تھا یہ دونوں ایک ہوں گے، جب یہ آپس میں دوست بنے تو مجھے لگا یہ رشتہ شادی میں بدل جائے گا جو ہمیشہ قائم رہے گا۔

یاد رہے کہ رنبیر کپور نے اپریل 2022 میں عالیہ بھٹ سے ان کے گھر میں خاندان کے چند افراد اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں شادی کی تھی۔ جوڑے کے ہاں گزشتہ سال بیٹی کی پیدائش ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں