جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

عالیہ بھٹ نے شادی کی دوسری سالگرہ پر ان دیکھی تصویر شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ ادکارہ عالیہ بھٹ نے شادی کی دوسری سالگرہ کے موقع پر اپنے شوہر و اداکار رنبیر کپور کے ہمراہ ان دیکھی تصویر شیئر کردی۔

شادی کے خوشگوار دو سال مکمل ہونے کی خوشی میں اداکارہ عالیہ بھٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر معنی خیز پوسٹ شیئر کی جس نے اس جوڑے کی پوری زندگی کی عکاسی کردی۔

عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام پر دو خوبصورت تصاویر شیئر کی، پہلی مونوکروم تصویر میں عالیہ بھٹ اپنے شوہر رنبیر کپور کے ہمراہ رومانوی پوز دیتی دکھائی دے رہی ہیں، رنبیر کپور سوٹ میں جبکہ عالیہ لباس میں شاندار لگ رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alia Bhatt (@aliaabhatt)

- Advertisement -

دوسری تصویر 2009 کی اینی میٹڈ فلم ’اپ‘ کی ہے، جس میں کارل اور ایلی کو ستاروں سے بھری شام میں چھت پر رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

عالیہ بھٹ نے خود کی عمر رسیدہ جوڑے سےمثال دیتے ہوئے لکھا کہ،’دوسری سالگرہ مبارک ہو، یہ ہمارے لیے میری محبت ہے،آج اور آج سے کئی سال بعد’۔

دوسری جانب رنبیر کپور کی والدہ اور اداکارہ نیتو کپور نے بھی جوڑے کو نیک خواہشات کا اظہار کیا، نیتو کپور نے اپنے انسٹاگرام پر شادی سے پہلے کی تقریبات کی ایک تصویر شیئر کی۔

واضح رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور 14 اپریل 2022 کو عالیشان تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، شادی کے سات ماہ بعد انکی بیٹی راہا کپور 2 نومبر 2022 کو پیدا ہوئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں