جمعرات, جنوری 9, 2025
اشتہار

’عالیہ بھٹ انڈسٹری کی اگلی دپیکا پڈوکون ہوں گی‘، یہ پیشگوئی کس نے کی؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: معروف بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ سے اپنے ڈیبیو کے بعد بہت طویل سفر طے کیا۔ فلم میں کلیدی کردار ادا کرنے والے اداکار رام کپور نے حال ہی میں ان کی اداکاری کی صلاحیت اور اسٹارڈم کے بارے میں بات کی۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق رام کپور نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ عالیہ بھٹ میں دپیکا پڈوکون جیسا بننے کی صلاحیت موجود ہے۔

رام کپور نے ڈیبیو کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ عالیہ بھٹ سب سے چھوٹی تھیں اس لیے لوگوں نے انہیں مسترد کیا اور محسوس کیا کہ ورون دھون اور سدھارتھ ملہوترا نے کامیابی دلوائی۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: عالیہ بھٹ کا اپنی بیماری سے متعلق بڑا انکشاف

وہ کہتے ہیں کہ آج ایک اگل عالیہ بھٹ نظر آ رہی ہے جس نے ایک کپور سے شادی کر لی، اگر وہ اسی طرح اپنی صلاحیت کا لوہا منواتی رہیں تو وہ انڈسٹری کی اگلی دپیکا پڈوکون ہوگی، وہ سب سے زیادہ پروفیشنل ہیں، آج کے دور میں اگر آپ ایسے نہیں ہیں تو انڈسٹری آپ کو الوداع کہہ دے گی۔

انٹرویو میں انہوں نے مزید کہا کہ میں اشہارات بنانے والے ایسے فلمسازوں کو جانتا ہوں جنہوں نے اداکارہ کے ساتھ کام کیا، فلم سیٹ پر وہ ہر ایک ڈائریکٹر کو ’سر‘ کہہ کر مخاطب کرتی ہیں چاہے کوئی ان سے چھوٹا ہی کیوں نہ ہو۔

عالیہ بھٹ، ورون دھون اور سدھارتھ ملہوترا کے ایک ساتھ ڈیبیو کے بارے میں رام کپور نے بتایا کہ یہ لوگ بہت چھوٹے تھے، انڈسٹری اتنی سخت ہے کہ ہر کوئی انہیں شک کی نگاہ سے دیکھ رہا تھا، اُس وقت اگر آپ کسی کو بتاتے کہ اداکارہ وہ حاصل کر لیں گی جو آج حاصل کر چکی ہیں تو کوئی یقین نہ کرتا۔

رام کپور نے کہا کہ عالیہ بھٹ بچی ہیں ان کے گال اب بھی بچوں جیسے ہیں، ورون اور سدھارتھ کیلیے لوگوں کا خیال تھا کہ شاید ان کے پاس کوئی موقع ہے لیکن اداکارہ کے بارے میں ایسا خیال نہیں تھا۔

عالیہ بھٹ اگلی فلم ’الفا‘ میں نظر آئیں گی جسے شیو راول نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ یہ YRF اسپائی یونیورس کی پہلی خاتون کی زیرِ قیادت فلم ہے اور اس میں شروری اور انیل کپور بھی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں