جمعہ, مارچ 14, 2025
اشتہار

عالیہ حمزہ نے مریم نواز کو ’بی اے فیل‘ کہہ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ نے مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز کو بی اے فیل کہہ دیا۔

عالیہ حمزہ نے مریم نواز کے حالیہ ٹوئٹس پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کو طعنہ وہ دے رہی ہے جس کا والد لندن میں چھپ کر بیٹھا ہے، نواز شریف عدالت کو کہتا ہے کہ مجھے بیماری ہے میں پاکستان آیا تو دل ٹوٹ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پٹواریوں کو فرائی پین والی استری پر لگا کر مریم نواز خود اے سی کے مزے لیتی رہی، ان ہیروں کا جواب کون دے گا جو توشہ خانہ سے آپ گھر لے گئیں، توشہ خانہ سے لی گئی گاڑیاں آج بھی مریم نواز کے استعمال میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹائی، قالین اور بریف کیس تک نہ چھوڑنے والا خاندان باتیں سنا رہا ہے، کرپشن کی رانی بتائے کہ جو ٹوئٹ کیا اس کا مطلب بھی آتا ہے کیا؟ بی اے فیل بی بی دوسروں سے انگریزی میں لکھوا کر ٹوئٹ کر رہی ہے، میرے مقابلے میں بندہ تو کوئی ڈھنگ کا لانچ کرو۔

مریم نواز کے ٹوئٹس: 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں