اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

چین کی بڑی کمپنی علی بابا کا پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار

اشتہار

حیرت انگیز

ڈیوس : چیئرمین علی بابا گروپ نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کردیا ہے جبکہ وزیراعظم نوازشریف نے چیئرمین علی بابا گروپ کو پاکستان کے دورے کی دعوت دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیوس میں وزیراعظم نواز شریف کی علی باباگروپ کے چیئرمین جیک ما سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں چیئرمین علی بابا گروپ جیک ما نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، پاک چین اقتصادی راہداری نے بہترین مواقع فراہم کیے ہیں۔

alibaba2

ملاقات کے دوران وزیراعظم نوازشریف نے چیئرمین علی بابا گروپ کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی ، جیسے جیک ما نے قبول کرتے ہوئے وزیراعظم کو ان کی کمپنی کے مرکز گوانگ ژو کے دورے کی دعوت دیدی۔

چیئرمین علی بابا گروپ جیک ما کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اقتصادی ترقی کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، ای کامرس پلیٹ فارم کی تشکیل میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں، ترقی پذیر ملکوں میں چھوٹے پیمانے کی صنعتوں کی معاونت کرنا چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ علی بابا کا شمار دنیا کی چند بڑی ای کامرس کمپنیوں میں ہوتا ہے جو ہر سال اربوں ڈالرز کا بزنس دنیا بھر میں کرتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں