پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عالیہ علی نے اپنے نئے ڈرامے سے متعلق مداحوں کو آگاہ کردیا۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ عالیہ علی نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ ’ان کا نیا ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘ بہت جلد اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جائے گا۔
عالیہ علی نے ڈرامے کے سیٹ سے مزید تصاویر بھی شیئر کیں جس میں وہ مہندی کی تقریب میں شریک ہیں۔
اداکارہ نے ڈرامے سے متعلق مزید کچھ نہیں بتایا لیکن مداح ان سے نئے ڈرامے سے متعلق سوال کررہے ہیں۔
ایک صارف نے پوچھا کہ ’کیا آپ ڈرامے میں لیڈ رول کررہی ہیں۔‘
واضح رہے کہ عالیہ علی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’نیلی زندہ ہے‘ میں مرکزی کردار نبھایا تھا۔
عالیہ علی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھی پسند کیا جاتا ہے۔