تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’میری تو پانچ دن سے کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گزشتہ دنوں جوش خطابت میں ایک بار پھر زبان پھسل گئی جس پر نا صرف سوشل میڈیا صارفین نے میمز بنائیں بلکہ شوبز شخصیات بھی محظوظ ہوئے بغیر نہ رہ سکیں۔

اسلام آباد میں عوامی مارچ سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں جیالوں سے خطاب کے دوران بلاول جوش خطابت میں ٹانگیں کو ’کانپیں ‘اور کانپ کو ’ٹانگ‘ کہہ گئے تھے۔

بلاول کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جہاں سوشل میڈیا صارفین کو مزاحیہ میمز کے لیے نیا موضوع ملا وہیں سلیبرٹیز بھی اس وائرل موضوع کو انجوائے کیے بغیر نہ رہ سکے۔

اب اداکارہ عالیہ علی نے بھی بلاول بھٹو کی نقل اتاری اور اٹھک بیٹھک کرتے ہوئے کانپیں ٹانگ رہی ہے کی ویڈیو شیئر کی۔

عالیہ علی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میری تو پانچ دن سے کانپیں ٹانگ رہی ہیں، سوچ رہی ہوں کسی علاج سے حکیم کرواؤں۔

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور ان کی ویڈیو پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ عالیہ علی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’نیلی زندہ ہے‘ میں عالیہ نامی لڑکی کا کردار ادا کیا تھا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -