جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

عالیہ علی کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عالیہ علی کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ عالیہ علی نے دلچسپ ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

عالیہ علی ویڈیو میں لپسنگ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’کہتے ہیں پیار کی شروعات لڑائی سے شروع ہوتی ہے، ابھی ابھی اس کے سر پر اینٹ مار کر آئی ہوں آتا ہی ہوگا آئی لو یو بولنے۔‘

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ دلچسپ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

عالیہ نے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد لاکھوں میں ہے وہ اکثر اپنے نجی اور پیشہ وارانہ مصروفیات کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اداکارہ نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’من آنگن‘ میں ’اریبہ‘ کا کردار نبھایا اور وہ عمران اسلم (ثقلین) کی اہلیہ بنی تھیں۔

اریبہ کو شوہر پر اندھا اعتماد ہوتا ہے اور وہ ان سے کبھی جھوٹ نہیں بولتیں لیکن شوہر کو انہیں ہمیشہ دھوکا دیا جاتا ہے اور وہ دوسری شادی بھی رچا لیتے ہیں۔

آخری قسط میں اریبہ حبیب نے بیٹے کو جنم دیا تو دوسری طرف شوہر ثقلین کو دھوکا دہی اور ساس (سیمی پاشا) کے قتل کے الزام میں قید ہوگئی۔

عالیہ علی اس کے علاوہ تقدیر، پیار دیوانگی ہے، نیلی زندہ ہے، بندھن، تیرے در پر، دہلیز میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں