ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

عالیہ حمزہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت ہوئی تو تفتیشی افسر نے عالیہ حمزہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کیا۔

عدالت نے ملزمہ کو 14  فروری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا۔

- Advertisement -

دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ ملزمہ تھانہ شادمان جلانے میں ملوث ہیں لہٰذا تفتیش کیلیے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

عالیہ حمزہ کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزمہ 9 ماہ سے جیل میں ہیں اب ضمانت ہوئی تو نئے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا۔

وکیل نے استدعا کی کہ ملزمہ کو مقدمے سے ڈسچارج کیا جائے۔

یاد رہے کہ عالیہ حمزہ کو بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری پر ہونے والے پُرتشدد واقعات کے ایک روز بعد 10 مئی کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزمہ کو پولیس نے ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں