پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

عالیہ حمزہ پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سینیئر پارٹی رہنما عالیہ حمزہ کو پنجاب کا چیف آرگنائزر مقرر کردیا۔

بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے ان کی بحیثیت چیف آرگنائزر پنجاب کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ عالیہ حمزہ کا شمار پی ٹی آئی کے نظریاتی رہنماؤں میں ہوتا ہے۔ 9 مئی 2023 کے واقعات میں ملوث ہونے پر وہ ایک سال سے زیادہ عرصہ تک جیل میں قید رہی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے صدر پی ٹی آئی کے پی کا عہدہ واپس لے کر ان کی جگہ جنید اکبر کو صدر مقرر کیا گیا ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی تشکیل نو کا یہ عمل جاری رہے گا اور اہم عہدوں پر مزید تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی۔

گزشتہ سال اگست میں فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کی 9 مئی کے مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی تھی۔

عدالت میں میڈیا سے مختصر گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم تمام مقدمات کا سامنا کریں گے، جلسے کیلیے پُرجوش تھے مگر بانی کے حکم پر پیچھے ہٹ گئے۔

بعد ازاں پی ٹی آئی کے لاہور جلسے میں شرکت پر 9 مئی مقدمات میں اشتہاری قرار دیے جانے والے تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے علاوہ عالیہ حمزہ ودیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا مذکورہ مقدمے میں 30 سے 40 نامعلوم پی ٹی آئی کارکنان کو بھی نامزد کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں