شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے اپنی سرجری کروانے کے معاملے پر خاموشی توڑ دی۔
سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر اداکارہ علیزے شاہ کی ویڈیو وائرل ہورہی ہیں جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ میں نے کوئی سرجری نہیں کروائی مجھے برائے مہربانی بخش دیں۔
انہوں نے کہا چہرہ قریب کرتے ہوئے دکھایا اور کہا کہ کہاں سے لگتا ہے کہ میں نے سرجری کروائی ہے۔
اداکارہ علیزے شاہ نے کہا کہ میں نے بس کچھ وزن کم کیا ہے، یہ سب کہنا بند کریں۔
یہ پڑھیں: علیزے شاہ نے موت کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی
انہوں نے کہا کہ میں نے ڈرامہ سائن کیا جب صرف 17 سال کی تھی، پروڈکشن ہاؤس میں سب جانتے ہیں کہ اس پروجیکٹ کے لیے میری والدہ نے سائن کیا تھا کیونکہ میرا شناختی کارڈ نہیں بنا تھا۔
اداکارہ نے کہا کہ آپ لوگ یہ کیسے توقع کرسکتے ہیں میری عمر 23 سال ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند سالوں میں علیزے شاہ کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہیں ان کے لباس کے انتخاب، وزن میں کمی اور ظاہری تبدیلیوں کے لیے تنقید کا نشانہ بنایا۔
انٹرنیٹ پر علیزے شاہ کو کئی بار ٹرول کیا گیا ہے، ان پر ہونے والی ٹرولنگ میں مختلف قسم کے تبصرے سامنے آتے ہیں جن میں ان کی شخصیت، ظاہری حالت اور سوشل میڈیا مواد پر ناپسندیدہ ردعمل دیا جاتا ہے۔