بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

علیزے شاہ نے نیا ہیئر اسٹائل اپنا لیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ علیزے شاہ نے نیا ہیئر اسٹائل اپنا لیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

اداکارہ علیزے شاہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں کے پوپ سے متاثر ہوکر گلابی بالوں کا نیا ہیئر اسٹائل اپنائے دیکھا جاسکتا ہے۔

گزشتہ روز علیزے نے انسٹاگرام اسٹوری میں نئی ویڈیو شیئر کی۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علیزے شاہ نے باربی کی طرح بالوں کو گلابی رنگ کیا ہوا ہے اور میک اپ بھی ان کا گلابی رنگ کا ہی ہے۔

ابھی تک یہ اوضح نہیں ہے کہ آیا انہوں نے یہ فلٹر استعمال کیا ہے یا پھر ایکسٹینشن ہے تاہم ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور مداح اس پر کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

علیزے شاہ کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 4.3 ملین سے زائد ہے۔

اداکارہ متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں دل موم کا دیا، میرا دل میرا دشمن، ٹیلی فلم چاند رات اور چاندنی شامل ہیں۔

علیزے نے ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جس میں ان کے ساتھ سمیع خان شامل تھے۔
.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں