شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ علیزے شاہ کی تصاویر و ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ علیزے شاہ نے ویڈیو اور چند تصاویر شیئر کی جس میں انہیں سیاہ انار کلی فراک میں ملبوس سجیدگی کا تاثر دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔
انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ پوسٹ شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں، ان کی تصاویر و ویڈیوز پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
View this post on Instagram
لیکن علیزے شاہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نظر دوڑائی جائے تو سوشل میڈیا صارفین اور لاکھوں مداحوں کی جانب سے اداکارہ پر تنقید ہوتی نظر آتی ہے جسکی بڑی وجہ انکا اپنے چہرے کی بناوٹ کو تبدیل کرنا ہے۔
تاہم اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جس پر مداحوں کی جانب سے کھل کر تعریف و تنقید کی جاتی ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں دل موم کا دیا، میرا دل میرا دشمن، ٹیلی فلم چاند رات اور چاندنی شامل ہیں۔
علیزے شاہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جس میں ان کے ساتھ سمیع خان شامل تھے۔