تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

علیزے شاہ نے کھل کر ناراضی کا اظہار کردیا، اداکارہ کس سے خفا ہیں؟

لاہور: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والے صارفین سے کھل کر ناراضی کا اظہار کردیا۔

اداکارہ نے سماجی رابطے کے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی دو تصاویر شیئر کیں جن میں سے ایک میں وہ سہمی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

علیزے نے سوشل میڈیا پر بے جا تنقید کرنے والے صارفین کے لیے لکھا کہ ’سوشل میڈیا نے دوسروں پر تنقید کرنے والوں کی زندگیاں آسان بنا دی ہیں‘۔

اپنے آئی ڈی پر شیئر کی جانے والی تصاویر میں اداکارہ نے مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے، شاید انہیں اس بات کا اندازہ تھا کہ جب وہ ان تصاویر کو انٹرنیٹ پر شیئر کریں گی تو منفی کمنٹس کی بھرمار ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے بلکہ اس سے قبل بھی کئی اداکارائیں سوشل میڈیا صارفین کے منفی تبصروں کے خلاف آواز اٹھا چکی ہیں۔ تمام ہی اداکاراؤں نے یہ بات واضح کی ہے کہ اُن کی نجی زندگی بھی کوئی چیز ہے اور انہیں بھی جینا کا مکمل اختیار حاصل ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alizeh Shah (@alizehshahofficial)

علیزے نے بھی اپنے کیپشن میں سوشل میڈیا پر ہونے والی بے جا تنقید کا ذکر کیا اور لکھا کہ ’سوشل میڈیا نے بہت سے لوگوں کو دوسروں کی بے عزتی کرنے اور زندگی پر تنقید کرنے کا اختیار دیا اور آسانی پیدا کردی ہے‘۔

Comments

- Advertisement -