اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

علیزے شاہ نے نیا ہیئر اسٹائل اپنا لیا، تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ علیزے شاہ نے نیا ہیئر اسٹائل اپنا لیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ علیزے شاہ نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں نئے ہیئر اسٹائل میں پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

علیزے شاہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ the house was already on fire۔

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

علیزے شاہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی اداکارہ نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

واضح رہے کہ علیزے شاہ نے حال ہی میں ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘ میں (رومی) کا مرکزی کردار نبھایا تھا۔ وہ ڈرامہ سیریل ’میرا دل میرا دشمن‘ سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں