پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ علیزے شاہ کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ علیزے شاہ سوشل میڈیا پر بڑی متحرک رہتی ہیں اور آئے روز نت نئی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر شیئر کی ہیں جس میں انہیں سفید لباس میں دیکھا جاسکتا ہے، شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علیزے شاہ کے لباس پر سنہری کڑاھی بھی ہوئی ہے جو لباس کی خوبصورتی کو مزید بڑھا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علیزے شاہ کی نئی تصاویر وائرل ہوگئیں
تصاویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ’جس رنگ کہے رنگ جاؤں میں، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو مداحوں کی جانب سے نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔
اکثر صارفین نے ان کے لباس کی تعریف کی تو کچھ نے اداکارہ کے اس انداز کی تعریف کی۔
علیزے شاہ نے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’میرا دل میرا دشمن‘ میں مرکزی کردار نبھایا تھا، جسے شائقین نے بے حد پسند کیا تھا۔
View this post on Instagram