پاکستانی انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ علیزے شاہ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اداکارہ علیزے شاہ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں انہیں سنجیدگی کا تاثر دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
علیزے شاہ کی تصویر کو ہزاروں کی تعداد میں مداحوں نے پسند کیا اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کیا۔
ایک صارف نے کمنٹ سیکشن میں لکھا کہ ’چاند کا داغ نظر نہیں آرہا جس کی وجہ سے نظر نہیں لگتی ہے۔‘
اداکاروں کی جانب سے عام طور پر مداحوں کے کمنٹ کا جواب نہیں دیا جاتا ہے لیکن علیزے نے مداح کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’لگایا ہے مما نے کان کے پیچھے۔‘