پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

علیزے شاہ نے معنی خیز پیغام شیئر کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر معنی خیز پیغام شیئر کردیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر علیزے شاہ نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہوں نے پنک کلر کا لباس زیب تن کیا ہے۔

اداکارہ علیزے شاہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میں کون ہوں محبت کرنے والی جب آپ کی محبت میرے لیے ہے ہی نہیں۔‘

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

علیزے شاہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں کہ اور اکثر اپنی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ علیزے شاہ نے حال ہی میں ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘ میں (رومی) کا مرکزی کردار نبھایا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں